عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 دسمبر کو کھیلا جائیگا

عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 دسمبر کو کھیلا ...

سڈنی (اے پی پی) عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4 دسمبر کو سڈنی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 1974ء سے 2016ء تک مجموعی طور پر 130 میچز کھیلے گئے جس میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے، کینگروز نے 87 میچز جیتے جبکہ کیویز ٹیم صرف 37 میچز جیت سکی، چھ میچ بے نتیجہ رہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 6 دسمبر کو کینبرا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی