وزیر اعلی پنجاب کے پی کے آئیں ویلکم کروں گا،حشر نشر والی باتیں واپس لیتا ہوں: پرویزخٹک
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ہمارے پاس آتے ہیں تو میں انہیں ویلکم کروں گا، حشر نشراورباغی کہنے والی باتیں واپس لیتا ہوں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام” الیونتھ آور“ میںخیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کا اعلان میں نے تو نہیںکیا تھا، میںلاک ڈاو¿ن کیخلاف تھا بلکہ حکومت نے پورے ملک کو سیل کیا ہوا تھا،خان صاحب کو کہا تھا کہ آپ نے اعلان کیا تو حکومت خودلاک ڈاو¿ن کرے گی جبکہ پارٹی چیئرمین کی جانب سے لاک ڈاون کا اعلان تو 2 دن بعدکا تھااگرعدالتی فیصلہ نہ آتاتو 2 تاریخ کے بعد عمران خان نے خود نکلنا تھا۔
پرویزخٹک نے کہاہے کہ اسلام آباد اپنے پارٹی چیئر مین سے ملنے اور حکومت کے لاک ڈاو¿ن کو ”ان لاک“ کرنے کیلئے جارہا تھا۔پولیس کی جانب سے تشدد اور شیلنگ پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا کی پولیس کو دیکھا جائے تو وہاں کی پولیس بالکل آزاد ہے اس میںکسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، مگر میں سڑکیں بند کرنے اور تشدد کیخلاف مقدمہ لڑوں گا،کیبنٹ کے جو ارکان موجود تھے وہ عدالت جائیں گے جبکہ کیس کیلئے ہزاروں کارکن تیار ہیں، اب عدالت ہی عدالت بتائے گی کہ ہم پر شیلنگ ٹھیک تھی کہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے کچھ بیانات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ میں حشر نشراورباغی کہنے والی باتیں واپس لیتا ہوں۔
وفاقی حکومت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب ہمارے پاس آتے ہیں تو میں انہیں ویلکم کرونگا اور نہ وزیراعظم یا وزیرداخلہ کو اپنے صوبے میں آنے سے نہیں روکوں گا۔