کولمبیا کی کانگریس نے فارک باغیوں کے امن معاہدے کی منظوری دیدی
بگوٹا( آن لائن ) کولمبیا کی کانگریس نے فارک باغیوں کے ساتھ امن معاہدے کی بلامقابلہ منظوری دیدی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے ایوان نمائندگان کے ایک سو تیس اراکین نے فارک باغیوں کے ساتھ امن معاہدے کی بلامقابلہ منظوری دیدی صدر جیوآن مینوئل سنتوس نے معاہدے کی کانگریس سے منظوری کو ایک شاندار تاریخی اقدام قرار دیا ہے ۔