کولمبیا ‘حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا دوران پرواز ایندھن ختم ہو ا تھا

کولمبیا ‘حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا دوران پرواز ایندھن ختم ہو ا تھا

بگوٹا (اے پی پی) کولمبیا میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا دوران پرواز ایندھن ختم ہو گیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابقکولمبیا میں افشا ہونے والی آڈیو ریکارڈنگ میں برازیل کی ایک فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو لے جانے والے چارٹرڈ ہوائی جہاز میں حادثے سے پہلے ایندھن ختم ہو گیا تھا۔ہوائی جہاز کے پائلٹ اور کولمبیا کے ایئر ٹریفک کنٹرول کے درمیان ہونے والی بات چیت کی آڈیو ٹیپ منظرعام پر آئی ہے جس میں پائلٹ کو متعدد بار یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ الیکڑانک نظام فیل ہونے اور ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے لینڈنگ کی اجازت دی جائے۔افشا ہونے والی آڈیو ٹیپ سے اندازہ ہوتا ہے کہ حادثے سے پہلے آخری لمحات میں کیا ہوا۔کولمبیا کی فوج کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے سے پہلے جہاز میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا تھا جبکہ ایندھن بھی نہیں تھا۔انھوں نے بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جہاز میں ایندھن کیوں ختم ہو گیا تھا، آیا لیکیج یا رساؤ کی وجہ سے ایندھن ختم ہوا یا اس میں ایندھن پہلے سے ہی کم تھا۔حادثے کی تحقیقات کرنے والے حکام نے ابھی تک حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی ہیں جبکہ تحقیقات مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے چارچرڈ طیارے میں برازیلی فٹبال کلب چپیکونس کے کھلاڑیوں سمیت 77 سوار تھے جن میں صرف 6 افراد زندہ بچے ہیں۔

مزید : عالمی منظر