ٹاسک فورس کا چھاپہ، گیس کا جعلی نیٹ ورک پکڑ کر منقطع کردیا

ٹاسک فورس کا چھاپہ، گیس کا جعلی نیٹ ورک پکڑ کر منقطع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) سوئی گیس ٹاسک فورس نے قلعہ گجر سنگھ میں کارروائی کرتے ہوئے گیس کا جعلی نیٹ ورک پکڑ کر منقطع کردیا ہے۔ جی ایم سوئی گیس لاہور ریجن قیصر مسعود، چیف انجنیئر عمران الطاف ساہی کی ہدایات پر ڈپٹی چیف انجنیئر بلال اصغر کی زیر نگرانی یو ایف جی ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاع پر بڈھن شاہ کے علاقہ قلعہ گجر سنگھ میں چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران جعلی بائی پاس لائن بچھا کر غیر قانونی گھریلو نیٹ ورک اور کارپٹ واشنگ فیکٹری کو گیس فراہمی پکڑی گئی۔ ٹیم نے پائپ لائن منقطع کرکے پائپ لائن اکھاڑ لی۔ جعلی نیٹ ورک کے ذریعے کمپنی کو سالانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا تھا۔کمپنی کی طرف سے مقدمے کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
جعلی نیٹ ورک

مزید :

علاقائی -