وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈی جی ماحولیات کو عہدے سے نہ ہٹانے پر توہین عدالت کی درخواست

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈی جی ماحولیات کو عہدے سے نہ ہٹانے پر توہین عدالت کی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ڈی جی ماحولیات کو عہدے سے نہ ہٹانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چھ ہفتے قبل ڈاکٹر جاوید اقبال کو ڈی جی ماحولیات کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا، ڈی جی ماحولیات کے عہدے پر تعیناتی اور انہیں عہدے سے ہٹانے کی مجاز اتھارٹی وزیر اعلی پنجاب ہیں لیکن چھ ہفتے گزرنے کے باوجود وزیر اعلی پنجاب نے ڈی جی ماحولیات کو عہدے سے نہیں ہٹایا ۔

مزید : علاقائی