جنوبی چھاؤنی، ویلنگ کرتا نوجوان گرین بیلٹ سے ٹکراکر جاں بحق ہو گیا

جنوبی چھاؤنی، ویلنگ کرتا نوجوان گرین بیلٹ سے ٹکراکر جاں بحق ہو گیا

لاہور(وقائع نگار) ون ویلنگ نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، جنوبی چھاؤنی کے علاقے نشاط کالونی میں ون ویلنگ کرتا نوجوان گرین بیلٹ سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقے نشاط کالونی کا رہائشی نعمان مسیح اپنے دوست کے ہمراہ فیصل گھمن روڈ پر ون ویلنگ کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل گرین بیلٹ سے ٹکرا گئی جس کے باعث نعمان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا دوست زخمی حالت میں موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں پولیس نے ابتدائی کارروائی مکمل ہونے پر لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

مزید : علاقائی