شراب و بیئر سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، ہزاروں کی شراب برآمد

شراب و بیئر سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، ہزاروں کی شراب برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈ ناکہ سگیاں پل سے شراب و بیئر سپلائی کرنے والا ملزم گرفتارملزم کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سگیاں پل پر حسبِ معمول ناکہ بندی جاری تھی کہ ایک مشکوک ٹیوٹا کرولاگاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا توڈرائیورنے تلاشی میں پس وپیش سے کام لیاتاہم گاڑی کی تلاشی کے دوران ہزاروں روپے مالیت شراب کی128بوتلیں برآمد ہوئیں جن کو قبضہ میں لیتے ہوئے ملزم آصف مسیح کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رکھی جائے گی جو نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے ناکہ انچارج سگیاں پُل اور تمام اہلکاروں کوشاباش دی اور اہلکاروں کوتعریفی اسناد دینے کا حکم دیا ۔

مزید : علاقائی