قصور :ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد ابدی نیند سو گئے ،4لہو لہان

قصور :ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد ابدی نیند سو گئے ،4لہو لہان

قصور(بیورورپورٹ)قصور کے گردونواح میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک عورت سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق خورشید بی بی موٹر سائیکل رکشہ پر سوار ہو کر چوک علی گڑھ کے نزدیک سے گزر رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خورششید بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔جبکہ شیر محمد اپنی بیوی نوراں بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پتوکی صدر کے نواح بھونیکی موڑ کے نزدیک سے گزر رہا تھا کہ ان کو ایک تیز رفتار ویگن نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں شیر محمد موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی بیوی نوراں بی بی شدید زخمی ہو گئی۔اس کے علاوہ کاشف ۔عمران اور عامر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈھنگ شاہ کے نزدیک سے گزر رہے تھے کی ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے۔

مزید : علاقائی