ہڈیارہ ،بھائی نے غیرت کا نام پر نوجوان بہن کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ، ملزم گرفتار

ہڈیارہ ،بھائی نے غیرت کا نام پر نوجوان بہن کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ، ...
 ہڈیارہ ،بھائی نے غیرت کا نام پر نوجوان بہن کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ، ملزم گرفتار

  


 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ہڈیارہ کے علاقہ میں بھائی نے بہن کو غیرت کے نام پرگولیاں مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا ۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر وا کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق ہڈیارہ کے علاقہ منڈیالہ گاؤں کا ر ہائشی عثمان جو مقامی علاقہ میں محنت مزدور ی کرتا تھا ۔ پو لیس کے مطا بق عثما ن شکی مزاج تھا اور اپنی بہن پر شک کرتا تھا، اس با رے میں دونو ں بہن بھائیو ں میں اکثر لڑا ئی جھگڑا بھی ر ہتا تھا ۔ گزشتہ روزعثما ن کی اپنی بہن 18سالہ اقرا ء سے دوبار ہ تلخ کلا می ہو ئی جس پر عثما ن نے طیش میں آکر اقرا ء کوفا ئر نگ کے زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا ۔ امدا د ی ٹیمو ں نے زخمی کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کیا جہا ں ڈاکٹروں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ پو لیس نے لا ش مردہ خا نہ میں منتقل کر کے ملزم کو گرفتا ر کر لیا ہے ۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اقرا ء نے میڑ ک کیا تھا اورغر بت کے با عث تعلیم حا صل نہ کر سکی جسے ملزم عثما ن نے غیرت کے نا م پر قتل کر دیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی بہن کو غیر اخلاقی سرگرمیوں سے روکا لیکن اس کے باز نہ آنے پر یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے ۔

مزید : علاقائی