شیخوپورہ، ٹریفک حادثات میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے، 2 شدید زخمی

شیخوپورہ، ٹریفک حادثات میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے، 2 شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)سرگودھا روڈ پر نبی پورہ کے نزدیک تیز رفتار موٹر سائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان ذیشان جاں بحق ہوگیا اور دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے ،دریں اثناء فیروزوالہ کے نزدیک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے 22سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔لاہور روڈ کے صنعتی علاقہ میں کیمیکل ساز فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کے فقدان کے باعث ایک مزدور چھت سے سر کے بل گر کر جان بحق ہوگیا جس کی نعش پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال پہنچا دی ہے ۔


مزید :

علاقائی -