گل زمان عرف بلا موٹرسائیکل چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

گل زمان عرف بلا موٹرسائیکل چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ماں خان عرف گل زمان عرف بلا مو ٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سمیت2افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ15موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا اور ایس پی سی آر او سید ندیم عباس نے ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈلٹاؤن سلیم مختار بٹ کی سر براہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے شب وروز کی محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گل زمان عرف بلا موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ گل زمان بلا اور اسکے ایک ساتھی اسماعیل خان ولد انور خان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 15لاکھ50ہزارروپے مالیت کی 25موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔ملزمان مارکیٹوں و گلی محلوں میں موٹر سائیکل کو دیکھتے تو ان میں سے ایک ارد گرد نظر رکھتا اور دوسرا ماسٹر چابی سے اسے کھول کر چوری کرلیتے ملزمان کے قبضے سے ہنڈا /125،04 عدد، ہنڈا /70،08عدد،روڈ پرنس 09 عدد، یونائیٹڈ 02عدد، آٹو رکشہ 01عدداور چنگ چی رکشہ 01عدد برآمدکی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان کاریں چوری کرنے کے بعد پشاور اور علاقہ غیر میں سستے داموں بیچ دیتے تھے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان چوہدری نے ریڈنگ پارٹی کیلئے انعامات اور سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی