جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن،2لیبارٹریاں سیل

جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن،2لیبارٹریاں سیل

لاہور(پ ر) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرجعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے ۔ اس ضمن میں ڈرگ کنٹرولرثناء اللہ سیف نے رمیض احمد خان ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ ضلع قصور میں شرینہ لیبارٹری کو چیک کیا اوربغیرلائسنس ادویات تیار کرنے پرلبیارٹری کوسیل کرتے ہوئے 30لاکھ مالیت کے قریب مشینری اورموقع پر موجود ادویات کا تمام سٹاک ضبط کرلیا ۔ادویات کو مزید تجزیے کے لئے لبیارٹری بھجواتے ہوئے لیبارٹری مالک الیاس بھٹی اورپروڈکشن انچارج توصیف تنویر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔مزید کارروائی میں ڈرگ انسپکٹر شیر محمد زمان نے ڈرگ کنٹرول ثناء اللہ سیف کی سربراہی میں تحصیل چونیاں میں چھانگا مانگا روڈ پرواقع یونانی لیبارٹری پرچھاپہ مارا اور بغیرلائسنس ادویات کی تیاری اور انتہائی ناقص پروڈکشن یونٹ پرلیبارٹری کوسیل کرتے ہوئے 20لاکھ روپے مالیت کی مشینری اورادویات کا تمام سٹاک ضبط کرلیا۔لبیارٹری مالک محمد صدیق اورپروڈکشن انچارج محمد اقبال کے خلاف ا یف آئی آر درج کروادی گئی۔

مزید : صفحہ آخر