اینٹی نارکوٹکس فورس کے چھاپے، 78کروڑ روپے کی منشیات برآمد، 25ملزم گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس کے چھاپے، 78کروڑ روپے کی منشیات برآمد، 25ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( سپیشل رپورٹر )اے این ایف نے 25 ملک گیر کاروائیوں کے دوران78کروڑروپے بین الااقوامی مالیت کی 236کلو گرام منشیات برآمدکرلیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 26کلوگرام چرس، 53 کلوگرام ہیروئن ، 77کلو گرام افیون، 180کلوگرام مارفین اور 1.2گرام ایمفیٹامائن شامل ہیں۔ ان کاروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 25 ملزمان کو گرفتارکیاگیا،جبکہ 5گاڑی قبضے میں لی گئیں۔ اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مسخیل ،ضلع چاغی کے ایک غیر آباد علاقے میں چھاپہ مار کروہاں ذخیرہ کی گئی 180کلوگرام مارفین قبضے میں لے لی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق،مذکورہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کئے جانے کے بعد نا معلوم منزل کی طرف روانہ کئے جانے کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔ دوسری کارروائی کے دوران، اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نالیٹ کے قریب ایک ٹرک نمبر TKR-490کو قبضے میں لے کر اس کے خصوصی طور پر بنائے گئے خانوں سے 20کلوگرام افیون قبضے میں لے لی۔ ٹرک میں موجود گوادر کے رہائشی کریم بخش کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ تیسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف کوئٹہ نے حوشاب ضلع کیچھ سے ایک بغیر نمبر پلیٹ والی ایرانی سنگل کیبن گاڑی سے 30کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ اے این ایف راولپنڈی نے نفیس چوک ،اٹک میں کاروائی کرتے ہوئے دو مقامی منشیات فروش خالد محمود اور نعمان مختار نامی ملزمان کے قبضے سے 500گرام چرس برآمد کر کے انہیں حراست میں لے لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف راولپنڈی نے معمول کی چیکنگ کے دوران چونگی نمبر 26 کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ایک سوزوکی کار رجسٹریشن نمبر PG-0027 کوروک کر اس کی تلاشی کے دوران اس میں موجود خیبر ایجنسی کے رہائشی نور خان نامی ملزم کے قبضے سے 5کلوگرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے چونگی نمبر 26 کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی محمد آصف نامی ملزم کے قبضے سے 1.5کلو گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا۔چوتھی کاروائی کے دوران ، اے این ایف راولپنڈی نے راولپنڈیPIAکارگو آفس سے UK روانہ کیا جانے والے لکڑی سے بنے ہوئے ڈیکوریشن کے سامان میں چھپائی گئی 500گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ پانچویں کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے پرانہ سوزکی اسٹینڈ، دائنور، گلگت میں کاروائی کرتے ہوئے ایک مقامی سمگلر کفائت اللہ کے قبضے سے 140گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔چھٹی کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے ڈائیوو بس ٹرمینل ، راولپنڈی سے 20کلو گرام ہیروئین برآمد کر لی۔ یہ ہیروئن 20 لا وارث تھیلوں میں بند کر کے رکھی گئی تھی۔ ساتویں کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے مین GT روڈ اسلام آباد گوجرانوالہ کے رہائشی محمد انور کے قبضے سے 2کلو گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ آٹھویں کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے بس اسٹاپ چنگی نمبر 26 جی ٹی روڈ، اسلام آباد کے قریب کالٹکس کار نمبر IRL-1418 کو روک کر تلاشی لینے پر 2کلو گرام چرس برآمد کر کے 2ملزمان پشاور کے رہائیشی زرشاد اور خیبر ایجنسی کے رہائشی فرید خان کو گرفتار کر لیا۔نوویں کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے اقبال شہید ٹول پلازہ کے قریب کرنے ہوئے ایک مسافر وین پر سوار پشاور کی رہائشی خاتون سمگلر لیلہ نامی سمگلر سے 2کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف لاہورنے معمول کی تلاشی کے دوران جام پور روڈ ،ڈیرہ غازی خان کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی 3ملزمان خدابخش، اللہ دتہ اور محمد عباس کے قبضے سے 225گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ دوسری کاروائی کے دوران ، اے این ایف لاہور نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ ، لاہور سے مردان کے رہائشی نادر شاہ نامی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 690گرام ایمفیٹامین برآمد کر کے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پی آئی اے کی پرواز نمبر PK-725کے ذریعے ریاض روانہ ہو رہا تھا۔ تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف لاہور نےKIPS کالج، بلاک A ، گرین ٹاؤن ، لاہور کے قریب سے لاہور کے رہائشی محمد سلیم اور رضوان احمد کے قبضے سے 230گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو کو گرفتار کر لیا۔ پانچویں کاروائی کے دوران، اے این ایف لاہور نےKIPS کالج ، بلاک A ، ٹاؤن پیکو روڈ ، لاہور کے قریب سے لاہور کے رہائشی عمر دراز کے قبضے سے 125گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو کو گرفتار کر لیا۔ چھٹی کاروائی کے دوران، اے این ایف لاہورنے لاہور میں واقع کے ایک مقامی کورئیر سروس آفس سے UK روانہ کئے جانے والے زنانہ سوٹ میں چھپائی گئی 150گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ساتویں کاروائی کے دوران، اے این ایف لاہور نے کوٹ سرور موٹر وے انٹر چینج کے قریب سے ایک کرولا کار کو قبضے میں لے کر اس اسکی تلاشی لے کر اس میں چھپائی گئی 57.6کلو گرام افیون بر آمد کرلی۔ گاڑی میں موجود 2ملزمان فیصل آباد کے رہائشی تمروز خان اور ننکانہ صاحب کے رہائشی نذیر احمد کو موقع سے گرفتار کر لیا۔اے این ایف پشاور نے موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب سے ایک مسافر بس میں سوار پشاور کے رہائشی ریاض خان، محمد اقبال اور خیبر ایجنسی کے رہائشی حسن کے ذاتی قبضے سے 10.8کلو گرام چرس برآمد کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے پشاور ائرپورٹ سے خیبر ایجنسی کے رہائشی اکبر خان نامی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1.2کلو گرام ایمفیٹامین برآمد کر کے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ ملزم پی آئی اے کی پرواز نمبر PK-735 کے ذریعے جدہ روانہ ہو رہا تھا۔ اے این ایف کراچی نے یونس ٹیکسٹائل فیکٹری ،ملیر کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے رہائشی محمد ذیشان کے قبضے سے 1.4کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے ریلوے پھاٹک جامشورو حیدر آباد کے رہائشی ملزم لیاقت علی نامی سمگلر سے 2.3کلوگرام چرس بر آمد کر کے موقع پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -