جشن آمد رسول ‘ گلیاں ‘ بازار سجنے لگے ‘ نذر ونیاز کا سلسلہ بھی شروع

جشن آمد رسول ‘ گلیاں ‘ بازار سجنے لگے ‘ نذر ونیاز کا سلسلہ بھی شروع

ملتان‘ٹھٹھہ صادق آباد(جنرل رپورٹر‘نمائندہ پاکستان)ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی گلیوں بازاروں میں نعلین پاک کی جھنڈیوں اور سٹیکرز کے سٹال لگ گئے ہیں شاہین مارکیٹ‘ حسین آگاہی بازار‘ دولت گیٹ اور دیگر مقامات پر برقی قمقموں کی دکانوں پر بھی رش بڑھ گیا ہے شہریوں اور(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

تاجروں کی بڑی تعداد نے اپنے گھروں‘ دفاتر اور مارکیٹوں کو 12ربیع الاول کی آمد کے باعث سجانا شروع کردیا ہے اس کے ساتھی ملتان شہر سمیت ملک بھر میں میلاد کی محافل بھی کروائی جارہی ہیں نذر و نیاز کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے جس کی وجہ سے چاول ‘گوشت کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے ۔ جشن میلاد النبی ؐکی آمد کی خوشی میں مرکزی میلاد کمیٹی ،تحریک احیا ئے اسلام ،جماعت اہلسنت ،جماعت اسلامی ،دعوت اسلامی،انجمن تاجران ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے مین بخار ی بازارٹھٹھہ صادق آباد کے سامنے لوہے سے بناخوبصورت مرکزی میلاد گیٹ نصب کر دیا گیا ہے،اس مرکزی میلاد گیٹ کی تنصیب سے مین بخاری بازارکی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے،جبکہ ٹھٹھہ صادق آباد میں عید میلادالنبیؐ کی ناالعین پاک سے مزعین اشیاء کی خریدوفروخت کیلئے جگہ جگہ سٹالز سج گئے ہیں،جہاں خریدوفروخت جاری ہے، عیدمیلاد النبی ؐ12دسمبر کو شایان شان طریقہ کیساتھ منانے کیلئے ٹھٹھہ صادق آباد ونواح میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں،اس حوالے سے ٹھٹھہ صادق آباد گردونواح کے علاقوں میں مساجد،دینی درس گاہوں،عبادت گاہوں،بازاروں،بلندعمارات کو نالعین پاک سے مذعین سبز جھنڈوں،جھنڈیوں،برقی قمقموں سے سجایا جانے لگا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر