ڈہرکی، سندھ اسمبلی کے پاس کردہ بل کیخلاف جماعت اہلسنت اتحاد قائم

ڈہرکی، سندھ اسمبلی کے پاس کردہ بل کیخلاف جماعت اہلسنت اتحاد قائم

ڈہرکی(نامہ نگار) ڈہرکی میں پیر آف بھرچونڈی شریف اور پی پی پی کے سابق ایم این اے عبدالحق عرف میاں مٹھو کے صاحبزادے اور سنی تحریک کے رہنما میاں اسلم کی رہائش گاہ پر انکی صدارت میں ضلع گھوٹکی اور سندھ کے دیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے مختلف درجنوں علماء ئے کرام اونے سندھ اسمبلی سے اقلیت کے اسلام قبول کرنے کے سلسلہ میں عائد پابندیوں کے بل کوختم کرانے کیلئے جماعت اہلسنت اتحاد کے نام سے ایک مشترکہ اتحاد قائم کرکے ضلع بھر کے علمائے اکرام جن میں سیدامام الدین شاہ آف گھوٹکی،مفتی عبدالکریم سعیدی ،میاں منیراحمدسہروردی،سیدکاظم شاہ بخاری،مولانا محمدحسین مصطفائی، فقیرشمس(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

الدین حسینی،مولانا عبدالغفورحسینی، میاں شفقت حسین سہروردی، مولانا یونس سکندری، میاں خالدحسین قادری حافظ محمدزاہدحسینی، مولانا شیر محمدسکندری،جام سعید احمدخان ڈہر اورضلع بھرکے دیگرکئی علمائے اکرام نے ایک مشترکہ طورپر اقلیت کے اسلام قبول کرنے کے سلسلہ میں سندھ اسمبلی سے اسلام قبول کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے غیراسلامی بل پاس کرنے کے خلاف ملک بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلانے اوردھرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اسلم ،مفتی عبدالکریم سعیدی اوردیگر شرکت کرنے والے علمائے اکرام نے کہا کہ کسی کوبھی زبردستی اسلام قبول نہیں کرایا جاتا جسے اللہ پاک ہدائت دیتا ہے وہ خودہی سچ کی راہ پرچلنے کیلئے اسلام قبول کر لیتا ہے اور اسلام میں عمرکی حد نہیں ہے ۔ حکومت سندھ نے اسلام دشمنی کا ثبوت دے کر صرف چند اقلیتی اسمبلی ممبران اوربھارت کو خوش کرنے کیلئے ایسا بل منظورکیا ہے ہم اس بل کو ختم کرانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانہ دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت نے بل کو فوری طورپر واپس نہ لیا تو پہلے مرحلہ میں ہم سندھ پنجاب کے بارڈرپر شدید احتجاجی مظاہرہ کرنے کے علاوہ دھرنا بھی لگائیں گے پھربھی بل واپس نہ لیا تو دوسرے مرحلے کی شروعات کرتے ہوئے ایسے غیراسلامی اور کالے قانون کے خلاف ملک گیر سخت احتجاجی تحریک چلانے دھرنے لگانے کے علاوہ سندھ اسمبلی کا گھیراؤبھی کیا جائے گا اور سپریم کورٹ میں بھی سندھ اسمبلی میں پاس ہونے والے اقلیتی بل کی منسوخی کیلئے بل کو چلنج کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر