ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ڈی ایم کو آرڈی نیشن کی بوگس بھرتی، ڈی او سے رپورٹ طلب

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ڈی ایم کو آرڈی نیشن کی بوگس بھرتی، ڈی او سے ...

ملتان (خبر نگار) نیب کی طرف سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ڈپٹی منیجر کوآرڈنیشن کی بوگس بھرتی کے حوالے سے ڈی سی او ملتان کو بھیجوائی جانیوالی شکایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ذرائع کے مطابق میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

میں ڈپٹی منیجر کوارڈنیشن عثمان خورشید کی بوگس تعیناتی بارے درخواست بھیجوائی گئی تھی جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف نیت ملتان احمد ممتاز باوجوہ نے کمپلینٹ ڈی سی او ملتان کو بھیجوا دی جس پر ڈی سی او ملتان نے اس سلسلے میں ڈی سی او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کر لی ہے معلوم ہوا ہے کہ قبل ازیں ڈی سی او ملتان مذکورہ بوگس بھرتی کے شکایت بارے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر و پروفیسر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملک شوکت کو اس معاملے کی چھان بین کرنے کا ٹاسک دے کھا ہے۔

بوگس بھرتی

مزید : ملتان صفحہ آخر