ٹرمپ کی وزیراعظم کو یقین دہانیاں محض بیانات ہیں ‘ میاں مقصود

ٹرمپ کی وزیراعظم کو یقین دہانیاں محض بیانات ہیں ‘ میاں مقصود

ملتان(جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کو نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے تصفیہ طلب مسائل اور تنازعات کے حل کے لیے یقین دھانیاں محض بیانات اور دوہرے کردار پر منحصر ہیں۔مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوسکا۔امریکی صدر جنوبی ایشیامیں امن کے لیے تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات قائم کریں۔بھارت کی خطے میں چوہدراہٹ قائم کرنے کی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

پالیسیاں اب تبدیل ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کو درپیش مسائل کاحل امریکی پالیسیوں سے نجات اورخود انحصاری کی راہ اپنانے میں پنہاں ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں ریمنڈڈیوس نیٹ ورک ،راء اور موساد کے ساتھ مل کر دہشت گردی پروان چڑھانے میں مصروف ہے۔اس کے قلع قمع کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے امریکی غلامی سے نجات حاصل ہو۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ چین اور ترکی کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کرتے ہوئے دوستوں اور دشمنوں میں فرق کرے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر