پنجاب کے12نئے وزراء کو حلف اٹھانے کے باوجود دفاتر نہ مل سکے

پنجاب کے12نئے وزراء کو حلف اٹھانے کے باوجود دفاتر نہ مل سکے

لاہور(جنرل رپورٹر)نئے بننے والے 12 صوبائی وزراء دفاتر نہ ملنے پر ایوان وزیر اعلی اور سول سیکرٹریٹ کے درمیان شٹل کاک بن گئے۔پنجاب حکومت نے نئے وزراء سے حلف لے لیا ہے لیکن ابھی تک ان وزراء کو دفاتر مہیا نہیں کئے گئے۔پنجاب حکومت نے 12 نئے وزراء سمیت دیگر وزراء کو بھی محکمے الاٹ کر دیئے ہیں۔ ان وزراء نے حلف بھی اٹھا لیا ہے لیکن ابھی تک ان صوبائی وزراء کو دفاتر نہیں ملے۔ویلفیئر ونگ سول سیکرٹریٹ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہے کہ نئے کیبنٹ بلاک میں وزراء کو منتقل کرنے کے لئے وہاں سیکورٹی آلات نصب کئے جائیں اور سیکیورٹی سٹاف واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹکٹر سنائپرز، شوٹرز تعینات کئے جائیں تاکہ یکم دسمبر تک نئے اور پرانے تمام وزراء کو نئے کیبنٹ بلاک میں منتقل کیا جا سکے۔

مزید : صفحہ اول