بلوچستان حکومت عوام کی بجائے تخت رائیونڈ سے وفادار ہے :بلاول

بلوچستان حکومت عوام کی بجائے تخت رائیونڈ سے وفادار ہے :بلاول

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت بلوچ عوام کے بجائے تخت رائے ونڈسے وفادارہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بلوچستان ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت بلوچ عوام کے بجائے تخت رائے ونڈسے وفادارہے،پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کریگی،کئی اہم فیصلے بلوچ عوام سے چھپائے جا رہے ہیں،بلوچستان کے کچھ سیاستدان چوردروازے سے نوازشریف سے ڈیل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک میں صوبوں کے حقوق اورنیشنل ایکشن پلان پرکوئی بات نہیں کرتا،پنجاب سے سی پیک کی حمایت میں تو بہت بیانات آ رہے ہیںآیندہ بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بلوچ اورپیپلز پارٹی سے ہوگا،2018کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں فتح یاب ہوگی،بلوچستان بھرمیں پیپلز پارٹی کی تنظیمیں بنائی جائیں گی۔

بلاول

مزید : صفحہ اول