شیو سینا نے سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے روکنے کی دھمکی دے دی

شیو سینا نے سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے روکنے کی دھمکی دے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


امرتسر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے روکنے کے لیے دھمکی دے دی۔بھارتی اخبار’’ فنانشل ایکسپریس ‘‘کے مطابق شیوسینا کے رہنماوں نے مودی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ سرتاج عزیز کو بھارت انے کی اجازت نہ دے ، ہم کسی صورت پاکستانی وزیر خارجہ کو کانفرنس میں شرکت نہیں کرنے دیں گے۔انتہا پسند تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی مشیر خارجہ کو کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت آنے سے روکا جائے۔ مشیر خارجہ سینیٹر سرتاج عزیز پاکستانی وفد کے ہمراہ اتوار کو بھارت پہنچ رہے ہیں جہاں وہ امرتسر میں ہونے والی دو روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرینگے

مزید :

صفحہ اول -