واپڈا ٹاؤن سکینڈل ‘ پاکستان تحریک انصاف مظفر گڑھ کا رہنما گرفتار

واپڈا ٹاؤن سکینڈل ‘ پاکستان تحریک انصاف مظفر گڑھ کا رہنما گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نمائندہ خصوصی ) نیب ملتان بیورو نے واپڈا ٹاؤن سکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف مظفرگڑھ کے رہنما اور پراپرٹی ڈیلر محمد ارشد خان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے محمد ارشد خان نے واپڈا ٹاؤن ریفرنس میں مرکزی کردار سعید خان کی ملی بھگت سے کمرشل فائلز اور پلاٹس فروخت کرکے سوسائٹی کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے ۔