سپر بند بکھری احمد خان میں کٹاؤ جاری ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام شروع
کوٹ سلطان(نامہ نگار)بکھری احمد خان کٹاؤ جاری ،انتظامیہ الرٹ ،سپر بند کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کروا دیا گیا ،تفصیل کے مطابق سپر بند بکھری احمد خان میں دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ،اس(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
سلسلہ میں محکمہ انہار کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے دریائی کٹاؤ کو روکنے اور سپر بند بکھری احمد خان کو محفوظ بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں ،ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے بھی موقع پر پہنچ کر دریائی کٹاؤ کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔