آر پی او کا اردل روم ‘ افسروں اور اہلکاروں کو مختلف محکمانہ سزائیں ‘ متعدد کو وارننگ

آر پی او کا اردل روم ‘ افسروں اور اہلکاروں کو مختلف محکمانہ سزائیں ‘ متعدد ...

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرملتان سلطان اعظم تیموری نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا ۔جس میں مختلف افسران و اہلکاارا ن کومختلف محکمانہ سزایں دی(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

گئیں۔ سرچ آپریشن کر نیوالی پولیس کی جوائنٹ ٹاسک ٹیم کی طرف سے کرپشن کے علاوہ سرکاری ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا الزام عائد تھا۔ ،ریجنل پولیس آفیسر کے اردل روم میں سارا ملبہ اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل پر ڈال دیا گیا ہے،جبکہ مرکزی کردار سب انسپکٹر میڈم شبانہ ایک بار پھر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ انچارج جے ٹی ٹی سب انسپکٹر میڈم شبانہ پر اس سے قبل ایک خاتون کی جانب سے کرپشن کا الزام عائد کیاگیا جس پر اس کی درخواست پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تاہم شبانہ نے اس خاتون کو عبرت کا نشان بنا دیا۔انچارج جے ٹی ٹی کی ٹیم نے ایک ناجائز کام کیلئے اپنی سرگرمیوں کو چھپایا تھا اور روزنامچہ میں غلط اندراج کیا تھا جسے بعد ازاں ٹیمپر کر کے درست کر نے کی کوشش کی اس معاملہ کو افسران نے پکڑ لیاتھا،سب انسپکٹر شبانہ کو ذمہ دار قرار دیا گیا تو اس نے معاملہ اپنے ماتحت اے ایس آئی اعجاز احمد،ہیڈ کانسٹیبل اورنزنگزیب پر ڈال دیا جس پر انکوائری مقرر ہوئی تاہم تمام ملبہ ہیڈ کانسٹیبل اورنگزیب پر ڈال دیا گیا ۔جبکہ انچارج جے ٹی ٹی کو بری الازما قرار دے دیا گیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز احمد کی دو سال سروس ضبط کرلی گئی جبکہ، ہیڈ کانسٹیبل اورنگزیب کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد اسلم خانیوال کی ایک سال کی سروس ضبطی کی اپیل کو اس بناء پر مسترد کر دیا کہ مذکورہ جب تھانہ عبدالحکیم ضلع خانیوال میں تعینات تھا توڈی ایس پی لیگل خانیوال نے تھانہ کی انسپکشن کی تو تھانے کی صفائی اور تھانہ کے مین گیٹ پر سنتری ڈیوٹی نہ تھی ۔ جس بناء پر اس کی اپیل کو مسترد کر دیا گیا۔ کنسٹیبل محمد عاصم لودھراں کی ایک سال سروس ضبطی کی اپیل کو سنشور میں تبدیل کر دیا۔ مذکورہ کے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہوئے تھے۔کنسٹیبل محمد نعیم لودھراں کی ایک سال سروس ضبطی کی اپیل کو بھی سنشور میں تبدیل کر دیا ۔ مذکورہ پر بھی لگائے الزامات ثابت نہ ہوئے تھے۔برخواست شدہ کنسٹیبل افتخار علی لودھراں نے محمد اکمل خان بلوچ کو غیر ملکی ویزہ دینے کے بہانے 03لاکھ 60ہزار روپے بٹور کر ویزہ نہ دیا ۔ انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر اسکی اپیل کو مسترد کر دیا۔ سینئر ٹریفک وارڈن انسپکٹر زمان خان ، سینئر ٹریفک وارڈن رائے صابر حسین،سینئر ٹریفک وارڈن انسپکٹر حامد علی کو شوکاز نوٹس پر وارننگ دی کہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں۔

اردل روم

مزید : ملتان صفحہ آخر