کپتان کی انگلی اٹھنے کے منتظر اب عوام میں نظر نہیں آئینگے‘ شیر علی گورچانی

کپتان کی انگلی اٹھنے کے منتظر اب عوام میں نظر نہیں آئینگے‘ شیر علی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کے لئے حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے ٗ پورے جنوبی پنجاب میں نئے سکولز ٗ کالجز ٗ ہسپتال اور کھیتوں سے منڈیوں تک رابطہ سڑکوں کی تعمیر اس بات کا بین ثبوت ہے کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کو خصوصی طورپر فوکس کیا ہواہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں جام پور سے ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
مرزا فرحان خان مغل ٗ ملک کامران جاوید ببر ٗ الطاف نواز مستوئی اور نعمان حفیظ شامل تھے ۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد لڑے گی اور انشاء اللہ 2018الیکشن اور مسلم لیگ (ن) کا سال ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے چاروں صوبوں میں پنجاب میں امن امان سمیت ترقی کی شرح بہتر ہے جو کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی بہترین ایڈ منسٹریشن کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کپتان کی انگلی اٹھنے کے انتظار کرنے والے اب عوام میں نظر نہیں آئیں گے کیونکہ عوام نے ان کی غیر جمہوری سیاست کو مسترد کردیاہے ۔