احتجاجی مظاہرے میں شرکت ‘ وائی ڈی اے کے سابق صدرسمیت 10 ڈاکٹروں کی ایک روز کی تنخواہ کاٹنے کا حکم

احتجاجی مظاہرے میں شرکت ‘ وائی ڈی اے کے سابق صدرسمیت 10 ڈاکٹروں کی ایک روز کی ...

ملتان ( وقائع نگار ) نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاشق حسین ملک نے ایک بار پھر 28 نومبر 2016 کو احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنیوالے وائی ڈی اے کے سابق صدر سمیت (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

10ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے ایک روز کی کٹوتی کا حکم دیدیا ہے جن میں میڈیکل آفیسر پوسٹ گریجویٹ ‘ پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ‘ ہاؤس آفیسرز شامل ہیں ۔ وائی ڈی اے ملتان کے سابق صدر ڈاکٹر محمد کبیر ‘ ڈاکٹر محمد فاران ‘ ڈاکٹر خضرت ‘ ڈاکٹر سبحان ‘ ڈاکٹر اعجاز احمد ‘ ڈاکٹر سکندر حیات ‘ ڈاکٹر سیدہ روشن علی میری کی تنخواہ سے ایک روز کی کٹوتی کی گئی ہے ۔ مذکورہ ہسپتال کے ایم ایس نے آئندہ انہیں گورنمنٹ رولز کیخلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر