تاجروں کا مارکیٹ بند کرکے بوہڑ گیٹ پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ روڈ بلاک

تاجروں کا مارکیٹ بند کرکے بوہڑ گیٹ پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ روڈ بلاک

ملتان (جنرل رپورٹر)تاجروں کا مارکیٹ بند کرکے بوہڑ گیٹ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران بوہڑ گیٹ کے صدر شیخ طاہر علی نے کہا کہ پولیس تھانہ بوہڑگیٹ نے تاجروں کے ساتھ جوسلوک کیا ہے تاجر برادری کسی صورت میں ایس ایچ او بوہڑ گیٹ کونظرانداز نہیں کرے گی کیونکہ ایس ایچ او نے ثابت کردیا ہے کہ یہ پارٹی بناہوا ہے اورکروڑوں روپے ٹیکس اداکرنے والے تاجروں کے خلاف دہشت گردی کے ناجائز مقدمات درج (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ تاجر اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ایس ایچ او کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کرنے تحقیقات ایماندار پولیس آفیسرسے نہیں کرائی جاتی خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران کالے منڈی کے صدر مختیار پپو نے کہا ہے کہ ایس ایچ او بوہڑگیٹ ایک کرپٹ پولیس آفیسر ہے اورایسے لوگوں کامحاسبہ کرکے انہیں ان کے انجام تک ہرصورت پہنچائیں گے بوہڑ گیٹ پولیس کے خلاف تاجروں نے شٹرڈاؤن اورٹائر جلاکر روڈ بھی بند کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ربنواز تلہ نے پہنچ کر تاجروں سے مذاکرات کرکے انہیں انصاف دینے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر زاہد صدیقی ،منور عرف کالو ،شیخ کرامت ،فر حان انصاری،شیخ نادر ،شیخ ناصر ،مرزا نعیم بیگ اورتاجروں نے شرکت کی ہے ۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر