سیونگ بنک سروسز کے آڈٹری اکاؤنٹس آن لائن کرنیکا حکم
رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان پوسٹ نے سیونگ بنک سروسزکے آڈٹری اکاؤنٹس کو15دسمبر2016ء سے آن لائن کرنے کاحکم دیاہے جس کے بعد اگلے مرحلے میں سپیشل سیونگزاکاؤنٹس کوکمپیوٹرائزڈکیاجائے گااس سلسلہ میں رحیم یارخان سمیت ملک بھرکے پوسٹ آفسزحکام کوہدایات جاری کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ کی آٹومیشن کاکام نجی کمپنی کررہی ہے جس نے سپیشل سافٹ وئیرتیارکیاتھالیکن سیونگ اکاؤنٹس کے شرح منافع میں کمی آرہی تھی جس کی روک (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
تھام کے لیے آن لائن سسٹم کافیصلہ کیاگیاہے ۔محکمہ پاکستان پوسٹ نے ملک بھرسے اکاؤنٹس ہولڈرزکی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں جس پرضلعی پوسٹ آفسزحکام نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔