ربیع الاول کا آغاز، مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام میلاد ریلیوں کا انعقاد

ربیع الاول کا آغاز، مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام میلاد ریلیوں کا انعقاد

ملتان ‘ وہاڑی ‘ٹھٹھہ صادق آباد ‘ صادق آباد ( جنرل رپورٹر ‘ نمائندگان ) عید میلاد النبی کی آمد کے پیش نظر مذہبی اور سماجی تنظیموں نے اپنے اپنے شیڈول کے تحت پروگرام ترتیب دینا شروع کردئیے ہیں ۔ ملتان سے جنرل رپورٹر کے مطابق تنظیم فضلاء انوارالعلوم ملتان پاکستان کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ ’’کارروانِ مصطفٰی موٹرسائیکل ریلی‘‘ حسبِ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

روایت یکم ربیع الاول کوسہ پہر جامعہ انوارالعلوم ٹی بلاک نیو ملتان سے نکالی گی جو مدنی چوک، گلشن مارکیٹ، رحیم چوک، معصوم شاہ روڈ، دولت گیٹ، گھنٹہ گھر، نواں شہر،ڈیرہ اڈا، چوک عزیز ہوٹل، ایس پی چوک، پریس کلب، پل موج دریا، ایم ڈی اے چوک،کچہری چوک، چونگی نمبر8اور چونگی نمبر9سے ہوکر شاہی عیدگاہ خانیوال روڈ میں علامہ سید احمدسعید کاظمی کے مزار پر ختم ہوئی۔ شہر بھر سے تنظیم فضلاء کے علماء نے قیادت کی ڈاکٹر قاری محمدہاشم سعیدی ، مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ حافظ عبدالعزیز سعیدی ،علامہ محمد میاں نوازی نے کی۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق مرکز ی میلاد کمیٹی او ر غلامان گنج شکر کے زیر اہتمام ربیع الاول کے آغاز پر استقبال ربیع الاول ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی میں شریک سینکڑو ں عاشقان رسول ﷺ نے درود سلام پڑھتے ہوئے شہر کا چکر لگایا ۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز،پلے کارڈ اورہاتھوں میں جھنڈے اُٹھا رکھے تھے جن پر حضور ﷺ سے محبت اور عقیدت کے اشعار درج تھے ریلی میں مرکز ی میلاد کمیٹی کے صدر حاجی جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری طاہر شریف گجر اور انجمن غلامان گنج شکر کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد عمران عرف مانی اور زونل خطیب دربار بابا فرید گنج شکر ؒ قاضی وہاج قادری نے اور سینکڑوں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی ۔ ریلی مسجد انوار رضا پیپلز کالونی سے شروع ہو کر لیاقت پورہ ،مدینہ کالونی ،جناح روڈ پریس کلب ،لاری اڈ ا ،کلب روڈ سے ہوتے ہوئے واپس مسجد انوار رضا پر جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ماہ ربیع الاول ماہ ولادت باسعادت حضرت محمد ﷺ کی آمد کی خوشی میں گزشتہ روز یکم ربیع الاول کو مرکزی میلاد کمیٹی،جماعت اہلسنت ،دعوت اسلامی،تحریک احیائے اسلام ،انجمن تاجران ٹھٹھہ صادق آباد،جبکہ سید الکونین میلاد کونسل،جماعت اہلسنت چک نمبر136دس آر کی طرف سے ٹھٹھہ صادق آباد،چک نمبر136دس آر میں جشن آمد میلادمصطفی موٹرسائیکل ریلیاں نکالی گئیں،ریلی کی قیادت عالم دین مذہبی سکالر سید فیض عباس قمر بخاری،سید الکونین میلاد کونسل کے صدر شہزاد سہرودری نے کی،اس موقع پر آمد رسول ؐ ریلی کے شرکاء کی طرف سے نعلین پاک سے مزین سبزجھنڈے ،جھنڈیاں اٹھا رکھے تھے۔ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے جلسے، جلوس اور میلاد ریلیوں کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں ،زبانی جمع خرچ سے اہلسنت کو طفل تسلیاں نہ دی جائیں ،میلاد جلو س ،ریلیوں اور جلسوں کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،سرکار دو عالم ﷺ کا جشن ولادت منانا اللہ رب العزت کی وحدانیت کی دلیل ہے ،مذہبی منافرت پھیلانے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کے خلاف قانون کو فوری حرکت میں لایا جائے ، ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر جماعت اہلسنت کے تحصیل صدر قاری ناظم حسین سعیدی، حافظ عبدالغفار، حاجی افضل مقبول،نے جماعت اہلسنت کے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عاشقان رسول ﷺ جشن ولادت شایان شان طریقے سے منائیں گے ،دورود وسلام کی صداؤں میں نکالی جانیوالی میلاد ریلیوں اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی بھاری ذمہ داری ہے ، انشاء اللہ ہر سال کی طرح امسال بھی میلاد مصطفی ﷺ گھر گھر ،گلی گلی ،نگر نگر ،شہر شہر میں منایا جائیگا ،عاشقان رسول گلی محلوں گھروں کو سبز پرچم اور برقی قمقموں سے سجائیں ،میلاد مصطفی ﷺ مناتے ہوئے دورود وسلام سے فضا کو معطر کردیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر