گول باغ میں آپریشن، 30سال سے قائم ریسٹورنٹ اور ڈرنک کارنر مسمار

گول باغ میں آپریشن، 30سال سے قائم ریسٹورنٹ اور ڈرنک کارنر مسمار

ملتان(سپیشل رپورٹر،خبرنگار)پی ایچ اے عملہ نے گول باغ پارک کے حدود میں عرصہ 30سال سے غیرقانونی طور پر تعمیر ہونے والے ریسٹورنٹ اور کنٹریکٹ ختم ہونے پر ڈرنک کارنر کو مسمار کردای بااثر افراد نے میونسپل کارپوریشن اور ایم ڈی اے عملہ کےء استھ ملی بھگت کرکے کرایہ داری کے نام پر غیرقانونی کاروبار کا طویل عرصہ سے سلسلہ جاری رکجھا ہوا تھا آپریشن2گھنٹے تک جاری رہا ایلیویٹر سمیت بھاری مشینری استعمال کی گئی امن و امان قائم رکھنے کیلئے پی ایچ اے کے سکیورٹی گارڈز اور پولیس کی نفری موقع پر موجود تھی۔آپریشن کے دوران ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے بجلی،گیس کے کنکشن منقطع کردئیے گئے۔پی ایچ اے انتظامیہ نے مالی نقصان نے بچاؤ کیلئے قابض افراد محمد علی ار شیخ امجد کو سامان اٹھانے کیلئے مکمل موقع دیا۔پی ایچ اے کی ڈائریکٹر جنرل میڈیم کوثر خان نے آپریشن کی موقع پر خود کھڑے ہوکر نگرانیء کی۔دکاندار صرف48ہزار ماہانہ کرایہ ادا کررہے تھے جبکہ اس علاقے میں کرائے کی مارکیٹ ویلیو3لاکھ سے4لاکھ روپے بنتی ہے۔دریں اثناء چاروں ٹاونزنے میٹرو بس روٹ سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے سامان قبضے میں لے لیا ملتان شہر میں انسداد تجاوزات ٹیم کے انچارج و اسٹنٹ کمشنر سٹی خالد محمود گیلانی کی سربراہی میں چاروں ٹاؤنز نے میٹر و بس روٹ سمیت حسین آگاہی، دولت گیٹ ، چوک کمہاراں والا، گلگشت، سول ہسپتال چوک سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلا ف آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں ریڑھیاں، پھٹے، بینچ، ترپال، سائن بورڈ، لنڈے کا سامان ، چار پائیاں بانس و دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر