ٹریفک حادثات نے 3زندگیاں نگل لیں، جھگڑوں سے دلبرداشتہ 2خواتین کی خودکشی

ٹریفک حادثات نے 3زندگیاں نگل لیں، جھگڑوں سے دلبرداشتہ 2خواتین کی خودکشی

لودھراں،دنیا پور،رحیم یار خان،حیدر آباد تھل(نمائندگان)ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد جاں بحق ہوگئے۔گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ دو خواتین نے خودکشی کرلی لودھراں سے نمائندہ پاکستان اور دنیا پور سے نامہ نگار کے مطابق ایم نذیر عنایت اللہ کمپنی کی مسافر بس نمبری 7777RIRفیصل آباد سے صادق آباد جارہی تھی کہ لودھراں اڈا پل گوپال کے قریب روڈ پر بجری سے تیز رفتاری کراس کرتے ہوئے روڈ بس روڈ کے اوپر ہی الٹ گئی جس سے بس ڈرائیور محمد ارشد ولد عبدالقادر سکنہ احمد پور شرقیہ ترین کالونی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 15مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں میں محمد حنیف ولد جمیل احمد میاں چنوں ، نذیر احمد ولد جمیل احمد ، حنیفہ بی بی ولد عبدالرحیم ظہور بی بی زوجہ محمد صدیق جہانیاں و دیگر شامل ہیں پولیس تھانہ صد ر اور DSPصدر موقع پر ہی پہنچ گئے اور ریسکیو 1122بھی مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کرتی رہی جبکہ معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ریسکیو عملہ مرہم پٹی کررہا تھا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خاں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہائی الرٹ کروادیا۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق آئے روزکے گھریلوجھگڑوں سے تنگ آکرمیرپور ماتھیلوکی رہائشی پچیس سالہ موسانی مائی نے گھرمیں موجودزہریلاسپرے بھاری مقدارمیں پی لیاجس سے اس پرغشی طاری ہوگئی جسے معلوم ہونے پرورثاء نے نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیاجہاں وہ جسم میں زہرپھیل جانے کے باعث جانبرنہ ہوسکی اوردم توڑگئی ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔حیدرآباد تھل سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بھلر والا کا رہائشی 25سالہ نو جوان عبدالستار اپنی بیوی کی ڈلیوری کے لیے حیدرآبادتھل آر ایچ سی آ رہا تھا کہ بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں حیدرآبادتھل لاری اڈا پر موٹر سائیکل پر مٹھائی لینے آیا کہ رات کی تاریکی میں کسی نامعلوم بس نے ٹکر مار دی جس سے و ہ موٹر سائیکل سے گر کر جا ں بحق ہو گیا ۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق گزشتہ روز چک269پی بنگلہ منٹھار کی رہائشی26سالہ نسرین بی بی نے آئے روز کی گھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں کالا پتھر پانی میں گھول کر پی لیا۔ حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود نسرین بی بی جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبر نہ ہوپائی اوردم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے تین افراد جن میں گلشن اقبال کی رہائشی20سالہ صائمہ بی بی، غریب شہ کی13سالہ مریم بی بی اورخانپور کارہائشی18سالہ صفدر حسین شامل ہیں۔ ان افراد کوحالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دریں اثناء آئے روزکے گھریلوجھگڑوں سے تنگ آکرمیرپورماتھیلوکی رہائشی پچیس سالہ موسانی مائی نے گھرمیں موجودزہریلاسپرے بھاری مقدارمیں پی لیاجس سے اس پرغشی طاری ہوگئی جسے معلوم ہونے پرورثاء نے نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیاجہاں وہ جسم میں زہرپھیل جانے کے باعث جانبرنہ ہوسکی اوردم توڑگئی ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر