اُمیدہے آرمی چیف جنرل قمر جنرل راحیل کی پالیسوں کو آگے لے کرچلیں گے،ارشد قادری، سید عزیز، محمد اکرم
لاہور(خبرنگار) انجمن طلباء اسلام پنجاب کے رہنماؤں محمد ارشد قادری ،سید عزیز بخاری،محمد اکرم رضوی،قاضی عبدالصبور ،حمزہ علی قادری ،راجہ منصور اقبال نے نئے چیف آ ف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات کی تقرری پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے دورمیں شروع ہونے والاآپریشن ضرب عضب ،قومی نیشنل ایکشن پلان کوبھی مکمل کرنا انہی کی ذمہ داری ہے اُمیدہے کہ جنرل راحیل شریف کی پالیسوں کوہی آگے لے کرچلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی سب سے بڑی فوج کے اعلیٰ منصب پر انہیں فائز ہونا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔