رانا عبدالرحیم میموریل فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنا منٹ کا افتتاح آج کیا جائیگا

رانا عبدالرحیم میموریل فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنا منٹ کا افتتاح آج کیا جائیگا

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں اور صوبائی وزیرسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز جہانگیر خانزادہ آج بروزجمعتہ المبارک چار بجے شام سبزہ زار کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے رانا عبدالرحیم میموریل فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنا منٹ کا افتتاح کریں گے۔صوبائی وزراء افتتاحی میچ میں حصہ لے کر دوسرے رانا عبدالرحیم میموریل فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔جبکہ ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن بھی اس موقع پر تقریب میں شرکت کریں گے۔رانا عبدالرحیم کرکٹ ٹورنا منٹ 11دسمبر تک جاری رہے گا۔

اور اس ٹورنامنٹ میں پی پی149کی تمام یو سیزسے ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4