ڈینگی بخار کے مزید 21 نئے مریض سامنے آگئے

ڈینگی بخار کے مزید 21 نئے مریض سامنے آگئے

لاہور(جنرل رپورٹر) شہر میں ڈینگی مچھروں کی یلغار ختم نہ ہوئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے مزید 21 نئے مریض سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق موسم بدلنے کے باوجود ڈینگی وائرس کا خطرہ ٹل نہیں سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی بخار کے 21 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن کا این ایس ون ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ ڈینگی بخار کے نئے مریضوں کی اکثریت کا تعلق ڈیفنس اور ملحقہ علاقوں سے ہے ، رواں سیزن کیدوران ڈینگی بخار کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2333 ہوگئی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے کیے گئے ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کے باعث کم افراد ڈینگی کا شکار ہورہے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سیشہر بھر میں ڈینگی سرویلنس کا کام جاری ہے، گھروں سے ڈینگی مچھر یا لاروا ملنے پر گھر مالکان کو نوٹس بھی جاری کیے جارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4