غیر معیاری گھی تیار کرنیوالی ملوں کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے،واحد کاشمیری

غیر معیاری گھی تیار کرنیوالی ملوں کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے،واحد کاشمیری

لاہور( پ ر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین واحد کاشمیری نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے واحد کاشمیری نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے ناقص اور غیر معیاری آئل سے بناسپتی گھی تیارکرنے والی ملوں میں چھاپہ مار کربھاری جرمانے کئے ہیں جو خوش آئند ہے۔ یہ بناسپتی گھی مضر حفظان صحت کے اصول کے مطابق تیار کیا جا رہا تھا جس سے انسانی زندگیوں کو موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا تھا۔واحد کاشمیری نے کہا کہ بناسپتی گھی اب مقامی تھوک مارکیٹوں میں درجہ اوّل گھی کے کنستر کی قیمت 2520 سے بڑھا کر 2620 روپے ہو گئی ہے۔ درجہ دوئم اور درجہ سوئم بھی بلیک میں عوام کو فروخت کیا جارہا ہے۔ ہم پنجاب فوڈ اتھارٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ درجہ دوئم اور درجہ سوئم بناسپتی گھی تیار کرنے والی ملوں کو سیل کر دیا جائے اور گھناؤنے کاروبار کرنے والے مل مالکان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ورنہ احتجاج کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4