جناح ہسپتال میں کینسر کی ادویات کی عدم فراہمی پر پی ٹی آئی کی تحریک التواء کار

جناح ہسپتال میں کینسر کی ادویات کی عدم فراہمی پر پی ٹی آئی کی تحریک التواء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)جناح ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی کا معاملہ، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک التوائے کار میں بیان کیاگیا ہے کہ جناح ہسپتال میں کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے ادویات نایاب ہوچکی ہیں، کینسر میں مبتلا 200 سے زائد مریض ادویات نہ ملنے کے باعث پریشانی میں مبتلا ہیں۔ تحریک التوائے کار کے مطابق ہسپتال کو کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے سالانہ 18 کروڑ روپے کے فنڈز کی ضرورت ہے لیکن اسے محکمہ بیت المال اور زکٰوۃ وعشر سے سالانہ18 لاکھ کے فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔