مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ہر شعبہ بہتر ہوا،علی زاہد خان

مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ہر شعبہ بہتر ہوا،علی زاہد خان

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہر شعبے میں بہتری آئی ہے اور مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ جس کا عالمی ادارے بھی پاکستان میں معاشی استحکام کا اعتراف کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ اوورسیز کے صدر علی زاہد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک توانائی بحران میں جکڑا ہوا تھا ، اپنے دور میں صنعتی شعبے کیلئے لوڈشیڈنگ ختم جبکہ شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں نمایاں کمی کی ہے ، ن لیگ حکومت کی توانائی شعبے میں اصلاحات اور کوششوں سے مستقبل میں توانائی کی ضروریات پوری ہونگی ، جتنے منصوبے( ن )لیگ کی موجودہ حکومت نے شروع کیے اتنے منصوبے گزشتہ بیس سال میں بھی شروع نہیں ہوئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4