شریف خاندان کی ناکام پالیسیوں سے ملک مسائلستان بن چکا ہے، اعجاز چودھری
لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف پنجا ب کے سا بق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک مسائلستان بن چکا ہے، حکومت کا عوام پر پٹرول بم گراناظالمانہ اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے ،پی ٹی آئی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے اور مطابعہ کر تی ہے کہ اضافے کو فوری واپس لے ،ساری دنیا میں پٹرول سستا ہے جبکہ حکومت عوام کو مہنگا ترین فراہم کر رہی ہے ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا جس سے عام آدمی متاثر ہو گا ۔وہ گز شتہ روز پارٹی رہنماوں شبیر سیا ل، ثوبیہ کمال، رانا عبدالسمیع ، ملک با بر اعوان ،جاوید بھٹی ، فیاض بھٹی ، میا ں زاہد لطیف ، ارمغان صادق ، مہر نعیم تاج سمیت دیگر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کر پشن اور لو ٹ مار کی سزا عام آدمی کومل رہی ہے ،حکمران غریب عوام کا مسلسل خون چوس رہے ہیں ، بجلی اور گیس کے بحران سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں جس دن سے شریف براداران کی حکومت اقتدار میں آئی ہے اُس دن سے ہی انہوں نے عوام کا محال کیا ہو ا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شریف خانددان خوشحال اور پاکستا نی عوام بد حال ہو چکے ہیں،حکومت نے عوام کو ئی ریلیف فراہم نہیں کیا ،اشیاء خودو نوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں،حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی کی بجا ئے تنزلی کی طرف جا رہا ہے مسائل میں کمی کے بجا ئے دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ،حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔