فاروق ستار کی سربراہی میں وفد کی پیر صدر الدین راشدی سے ملاقات

فاروق ستار کی سربراہی میں وفد کی پیر صدر الدین راشدی سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹرمحمدفاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفدنے ڈیفنس میں مسلم لیگ فنگنشل کے رہنماء پیرصدر الدین شاہ راشدی سے ملاقات کی۔ایم کیوایم کے وفد میں سینئر ڈپٹی کنونیرعامر خان،ڈپٹی کنونیرخالدمقبول صدیقی،رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق، عبدالوسیم موجود تھے۔اس سے قبل پیرصدرالدین شاہ راشدی نے فاروق ستارکی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفدکااپنی رہائشگاہ پرخیرمقدم کیا اورانہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔ ملاقا ت انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی جس میں سندھ سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس مو قع پرپیرصدرالدین شاہ راشدی نے کہاکہ ہم دنوں یعنی سندھ کے شہری اور دیہی عوام کوملانے کی کوشش کررہے ہیں اوراگرہم دونوں مل جائیں تو ہم سندھ کے مظلوم محکوم عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں کامیاب ہونگے اور آپ کے ساتھ ہمارا یہ اتحاد ہمارے والدپیرصاحب پگاڑا کے وقت سے چلا آرہاہے اور آئندہ بھی ہمارا یہ اتحادمزید مضبوط ومستحکم ہو گا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ آپ لوگوں کے دم سے تھی اورآپ کے بزرگوں نے مسلم لیگ کیلئے گراقدرخدمت انجام دی ہیں اور ہم اورآپ سندھ کے شہری اورد یہی عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس مو قع پر ایم کیوایم کے کنونیرڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے پیرصدرالدین شاہ راشدی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ کے والد سے جوتعلق کاسلسلہ قائم ہواہے وہ وقت کے ساتھ اور بھی مضبوط ہوتا جارہا ہے اورتعلق آئندہ نسلوں تک قائم رہے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول