ٹرمپ کا خط بھی آجائے تو نواز شریف پاناما کیس میں بچ نہیں سکتے ، عمران خان
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ نواز شریف کی بات چیت اچھی بات ہے لیکن نواز شریف کے لیے بری خبر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاناما لیکس کیس میں نواز شریف کو بچا نہیں سکتا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نواز شریف سے بات کی ہے جو ایک اچھی خبر ہے لیکن نواز شریف کے لیے بری خبر یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاناما لیکس کیس میں نواز شریف کو نہیں بچا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط بھی آجائے تو بھی نواز شریف نہیں بچ سکتے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے رات گئے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا تھا اور اسے امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی ۔