علماء دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں ، امیر مقام

علماء دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں ، امیر مقام

پشاور (پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے علمائے کرام کوچاہئے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنابھرپور کردار ادا کریں، ریڈیو پاکستان اورپاکستان ٹیلی وژن کوباہمی اشتراک سے صوبائی سطح پرمنعقد کرنے پرمبارکبادیتاہوں جوصوبے میں ٹیلنٹ کوحوصلہ افزائی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نعت کے ذریعے ہم اللہ کے محبوب نبی حضرت محمدﷺ سے محبت کااظہارکرتے ہیں اورایسے پروگراموں کوفروغ دینے میں ہم اپنابھرپورکرداراداکرتے رہیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ریڈیوپاکستان میں منعقدہ نعت خوانی کے مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرکوتوصیفی اسناداورشیلڈدینے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان کاپانامہ لیکس خالی ڈبہ ہے اس سے کچھ برآمدنہیں ہوگاکیونکہ خان صاحب کے پاس وزیراعظم محمدنوازشریف کیخلاف کوئی ثبوت ہی نہیں ہے صرف سستی شہرت حاصل کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں کارکردگی دکھانے کی بجائے صرف اپنے آپکودھرنوں،احتجاج اوربے بنیادالزامات پرمصروف رکھناخان صاحب کامشغلہ بن گیاہے۔

ایک سوال کے جواب میں انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان خودجس لبادے میں ہیں انہیں دوسرے افرادبھی خودکی طرح دکھائی دیتے ہیں حالانکہ ایسانہیں ہے،خان صاحب کوپہلے اپنی اصلاح کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے نہ استعفیٰ دیتے ہیں اورنہ پارلیمنٹ آتے ہیں،نام نہادلیڈرخیبرپختونخواعوام کاگناہ معاف کرائیں اورکفارہ دینے کیلئے استعفیٰ دیکرضمنی انتخابات کرائیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول