اسلحہ و منشیات برآمد ،ملزم گرفتار

اسلحہ و منشیات برآمد ،ملزم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)یارک پولیس نے چونڈہ چیک پوسٹ پر کاروائی کے دوران کوہاٹ کے رہائشی سے سات پستول اور ہزاروں کارتوس برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق یارک پولیس نے چونڈہ چیک پوسٹ پر کاروائی کے دوران فدا حسین ولد مراد گل سکنہ درہ آدم خیل کوہاٹ سے سات پستول تیس بور ، نو ہزار کارتوس اور 150کارتوس 3x3بور برآمد کرلئے پولیس نے ملزم کے خلاف 16AAکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر