شہبازشریف کی ہدایت پر ساہیوال ہسپتال کو سی ٹی سکین مشین فراہم کر دی گئی

شہبازشریف کی ہدایت پر ساہیوال ہسپتال کو سی ٹی سکین مشین فراہم کر دی گئی

ساہیوال(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف نے دور ہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال میں سی ٹی سکین مشین سرکاری نہ ہونے اور این جی او کی طرف سے فی مریض ایک ہزار روپے فیس وصول کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال کو سی ٹی سکین مشین فراہم کر دی ہے جو آج ایک تقریب میں صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے ڈویژنل اور ضلعی افسران کی موجودگی میں ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کی گئی ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے سی ٹی سکین مشین کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہاہے کہ دو روز کے اندر مذکورہ مشین کی فراہمی سے ساہیوال اور گرد و نواح کے عوام کو جدید طبی سہولتیں حاصل ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی دلچسپی اسی طرح رہی تو ساہیوال کے سرکاری ہسپتالوں میں بہت جلد دیگر جدید طبی سہولتیں فراہم ہو جائیں گی او رعوام کو مفت علاج بھی فراہم ہو گا ۔

مشین

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر