جندول ،گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 1 شخص جاں بحق 1 زخمی

جندول ،گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 1 شخص جاں بحق 1 زخمی

جندول( نمائندہ پاکستان) تھانہ ثمر باغ کے حدود گاؤں سرلڑہ میں گاڑی گہری کھائی میں گر جانے کے نتیجہ میں ایک بھائی جانبحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق سرلڑہ کے پہاڑی سلسلہ میں دو بھائی گاڑی قسم موٹر کار میں گھر جا رہے تھے کہ اس دوران گاڑی بے قابوں ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں گاڑی چلانے والا نعیم ولد ظفر خان جانبحق جبکہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھا ہوا اس کا دوسرا بھائی نور الدین ولد ظفر خان شدید زخمی ہوا ، حادثہ کے فوری بعد مجروحین کو ہسپتال ثمر باغ منتقل کیا گیا جن میں سے نعیم جانبحق جبکہ نور الدین کو حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق انہوں نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر