بٹ خیلہ ،بد بخت بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کر ڈالا

بٹ خیلہ ،بد بخت بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کر ڈالا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈ گاؤں درگئی میں بدبخت بیٹے نے اپنی ماں پرتشددکرکے قتل کردیا ملزم جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق لیویز ذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ رات مالاکنڈایجنسی کے گاؤں درگئی میں مبینہ ملزم صابرخان ولدآدم خان نے اپنی سوتیلی ماں پرتشددکرکے قتل کردیا ملزم جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے مالاکنڈلیویز پوسٹ تھانہ درگئی کے پوسٹ کمانڈرصوبیدارعبدالوہاب نے ملزم کوگرفتارکرکے کیلئے ان کاگھیراتنگ کردیا اورمذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر