راولپنڈی،جعلی ادویہ ساز فیکٹری سے ناقص ادویات برآمد

راولپنڈی،جعلی ادویہ ساز فیکٹری سے ناقص ادویات برآمد

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈویژنل ڈرگ کنٹرولر کا چھاپہ،اڈیالہ جیل سے ملحقہ جعلی ادویات سازفیکرٹری سے لاکھوں روپے مالیتی ناقص ادویات برآمدکرتے ہوئے فیکرٹری سربمہر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ڈرگ کنٹرولر نوید انور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گذشتہ روز اڈیالہ جیل سے ملحقہ مکان پر کاروائی کرتے ہوئے وہاں غیر قانونی طریقہ سے تیارہونے والی لاکھوں روپے مالیتی ادویات،کیمیکلزاور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا،جبکہ کاروائی کی اطلاع ملتے ہی فیکرٹری میں کام کرنے والے ملازمین موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،بتایاجاتاہے کہ مذکورہ فیکرٹری میں معروف ادویات سازکمپنیوں کے ناموں کو استعمال کرتے ہوئے ناقص ادویات تیارکی جاتی تھیں جو جڑواں شہروں کے علاوہ آزادکشمیر،خیبر پختون خواہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں کو سپلائی کی جارہی تھیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر