کوکاکولا کا کوک اسٹوڈیو کے شائقین کے لئے کنسرٹس کرانے کا اعلان
کراچی (اکنامک رپورٹر) کوکا۔کولا پاکستان نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے شہریوں کو تفریح کی فراہمی کے لئے لائیو کنسرٹس کا اعلان کیا ہے جس میں کوک اسٹوڈیو کی معروف گلوکارہ میشا شفیع، عمیر جسوال اور نوری بھی خصوصی طور پر حصہ بنیں گے ۔ تمام شائقین کو شامل کرنے کے جذبے کے ساتھ کوکا۔کولا کا عزم ہے کہ کوک اسٹوڈیو کے خصوصی میوزک برانڈ سے شائقین موسیقی لائیو اسٹیج پر کارکردگی سے لطف اندوز ہوں۔ کوک اسٹوڈیو کے مداحوں کے لئے یہ ایک منفرد موقع ہوگا کہ وہ براہ راست اسٹیج پر اپنے پسندیدہ گلوکاروں کی پرفارمنس ملاحظہ کریں۔ کوک کا وعدہ ہے کہ یہ تقاریب دل کی دھڑکن تیز کردیں گی جس میں کوکا۔کولا کی جانب سے دوبارہ لائیو کنسرٹس کی صورت میں اپنے شائقین کو منفرد انداز سے لطف اندوز کیا جائے گا اور وہ کوک اسٹوڈیو کے اپنی نوعیت کے دلچسپ انداز سے محظوظ ہوں گے۔ یہ مکمل طور پر عالمی سطح کی کوکا۔کولا ون برانڈ مارکیٹنگ حکمت عملی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی قسم کے شائقین ہوں یا کوکا۔کولا کے ساتھ ان کی کسی بھی طرح کی وابستگی ہو، ان لمحات سے لطف اندوز ہوں جسے برانڈ کی جانب سے مزید خاص بنایا جاتا ہے۔ کوک کنسرٹس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کوکا۔کولا پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ علی اکبر نے کہا، 'موسیقی کے ذریعے لوگوں سے ملنے کی ہماری مستحکم روایت نے اس کی سماعت کے دوران زندگی کے لمحات کو منفرد انداز میں تشکیل دیا ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ موسیقی سب کے لئے ہے اور اسی لئے ہم نے رواں سال سماعت سے محروم افراد کے لئے کامیابی کے ساتھ کوک اسٹوڈیو فار ڈیف متعارف کرایا۔ اس کی بدولت ان خصوصی افراد کو بھی کوک اسٹوڈیو سے نکلنے والی سحر انگیز موسیقی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ یہ وہ وجوہات ہیں جس سے ہمیں حوصلہ ملا کہ ہم اپنے سامعین کے لئے براہ راست کوک کنسرٹس کا انعقاد کریں ۔ 'کوک اسٹوڈیو پاکستان کا سب سے بڑا میوزک پلیٹ فارم ہے جس نے نہ صرف موسیقی کی انڈسٹری کی بحالی میں تعاون کیا بلکہ اس سے پاکستانی عوام میں اس کی ملکیت اور فخر کا احساس بھی اجاگر ہوا ۔ اسی طرح کوکا۔کولا کے لائیو کنسرٹس کا انعقاد سامعین کے لئے موسیقی سے براہ راست لطف اندوز ہونے کی جانب ایک قدم ہے۔ ان کنسرٹس سے نہ صرف وہاں موجود حاضرین ان سحر انگیز لمحات لمحات سے لطف اندوز ہوسکیں گے بلکہ ایسے منفرد انداز سے براہ راست موسیقی سے لطف اندوز