ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،طارق خان

ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،طارق خان

پشاو) پاکستان نیوز (رایڈیشنل ڈائریکٹرقومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا طارق خان نے کہاہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، کرپشن کے خلاف شروع کی گئی مہم کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی بدعنوانی دن کے مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر اور اساتذہ کے علاوہ طلباء اور طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ کیونکہ بدعنوانی ترقی اور خوشحالی کے راستے محدود کر دیتے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنے اور اگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جسکی وجہ سے آج ملک کے کونے کونے سے بدعنوانی کے خلاف آواز آرہی ہے۔ نیب خیبر پختونخوا کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب خیبرپختونخوا نے وولنٹیری ریٹرن اور پلی بارگین کے تحت اب تک 2531ملین کی ریکوری کی ہے۔351کرپٹ افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں، 429انکوائریز کی منظوری دے دی گئی ہے اور 120ریفرنسز دائر کردی گئی ہیں۔ اس طرح کنویکشن ریٹ 74فی صد بنتا ہیں۔ اس سے قبل چارسدہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر فضل رحیم خان مروت کرپشن نے خلاف نیب کے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور اس کو مزید تقویت دینے پر زور دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر