کالام میں 840 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کا افتتاح,نواز لیگ اشتہاروں میں بڑی ترقی کر رہی ہے مگر زمین پر کچھ نہیں : عمران خان
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمرا ن خان نے کالام میں پن بجلی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیاجس کے بعدا نہوں نے تقریب سے خطاب بھی کیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے علاقے کالام میں 840 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی کابینہ کے اراکین بھی عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔کالام میں 84 میگا واٹ پن بجلی کا یہ منصوبہ 4 سال میں مکمل ہو گا جس پر 12 ارب لاگت آئے گی ۔
پشاور میں 2 گھنٹوں کے دوران دو دھماکے ، تفصیلی خبر جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ کرپشن معاشرے کا کینسر ہے اور پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں آرہی ۔’’اقتدار میں آئے تو ملک سے 90 روز میں کرپشن ختم کر دیں گے ‘‘۔کرپشن کی وجہ سے سرمایہ کار دوسرے ملک چلا جاتاہے۔نواز لیگ اشتہاروں میں بڑی ترقی کر رہی ہے مگر زمین پر کچھ نہیں ہے ۔ ساری ترقی اشتہاروں میں ہو رہی ہے ۔نوازشریف پر 13مقدمات ہیں مگر چیئرمین نیب پکڑتا نہیں ۔
اپنے خطاب میںانہوں نے کہا کہ ہم انصاف لینے کیلئے عدالت گئے ہیں اور ساری قوم دعا کر رہی ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے مگر عوام کی عدالت میں تو فیصلہ ہو چکا ہے۔ پنجاب میں جرائم کی شرح اوپر جا رہی ہے مگر خیبر پختونخوا میں جرائم نیچے آرہے ہیں ۔” پنجاب میں نواز لیگ کے ایم پی اے کو مال روڈ پر لوٹ لیا گیا جو ہے تو میرا رشتہ دار ہے مگر غلطی سب سے ہو جاتی ہے “۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آبا د احتجاج کے دوران ہمارے کارکن پرامن احتجاج کر رہے تھے مگر پنجا ب کے حکمرانوں نے پولیس سے جو کرایا وہ سب نے دیکھا ۔پنجاب پولیس کو شریف خاندان کا نوکر بنا دیا گیا ہے مگر اس میں پولیس کا کوئی قصور نہیں ۔”آئی جی پنجاب شہبازشریف کے پاﺅں میں بیٹھا ہوتا ہے “۔
روس کا خلائی جہاز”پراگریس “ خلاءمیں جل کر تباہ ہو گیا
عمران خان نے نیب کے چیئرمین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں سب سے پہلے جیل میں ڈالنا چاہیئے اور پھر ایف بی آرکے سربراہ کو بھی جیل میں ہونا چاہیئے جو ہر ماہ 25کروڑ روپے ملک سے باہر بھیجتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی سرمایہ کار سے ملتا ہوں تو چیک کرتا رہتا ہوں اور پوچھتا ہوں کہ خیبر پختونخوا میں کسی نے ان سے رشوت تو نہیں لی تو جواب یہی ملتا ہے کہ نیچے والی سطح پر مسائل ہیں مگر اوپر بڑے زبردست لوگ بیٹھے ہیں ۔ ہر جگہ خیبر پختونخوا پولیس کی تعریف ہوتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :چین میں خوفناک حادثہ ، ہلاکتیں
کے پی کے حکومت نے چھ منصوبے شروع کیے جس میں بہتر سرمایہ کاروں نے بولی دی ہے ۔1200 میگا واٹ کے منصوبو سے صوبے میں انقلاب آئے گا ۔” ہمارے جتنا بڑا منصوبہ کسی صوبے نے شروع نہیں کیا“۔ 84میگا واٹ کے 2منصوبے شرو ع کر رہے ہیں جو پن بجلی سے چلیں گے مگر دوسری جانب پنجاب حکومت کوئلے سے بجلی بنا رہی ہے مگر دنیا بھر میں کوئلے کے پاور پلانٹ بند کیے جا رہے ہیں کیونکہ اس سے مہنگی بجلی پیدا ہوتی ہے ۔”اگلے سال تک خیبر پختونخوا میں ساڑھے 3سو مائیکرو ہائیڈرل منصوبے مکمل ہو جائیں گے “۔