بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویزکی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویزکی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویزکی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

  


ڈیرہ بگٹی (مانیٹرنگ ڈیسک ) لیویز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کارروائی کر کے بھاری مقدا ر میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیویز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ماوند کے علاقے سفید نکڑی میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ۔

چینی صوبے ہبئی میں مسافر بس جھیل میں گرنے سے 17افراد ہلاک ، 2زخمی

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس دوران اینٹی ایئر کرافٹ گن کی 85گولیاں ، 1760راﺅنڈز ، 9راکٹ لانچر ، مارٹر گولہ ، 10ہینڈ گرنیڈ اور سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوئے ہیں تاہم اس دوران کوئی گرفتار عمل میں آنے کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ۔

مزید : کوئٹہ